آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران
بھارتی ٹیم کے منیجر آردیوراج اچانک وطن واپس روانہ ہوگئے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا
پر بھارتی کرکٹ فینز کی جانب سے انکو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، تاہم اب اصل
وجہ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹیم کے
منیجر دیوراج کی والدہ اتوار کے روز انتقال کرگئیں جس کے باعث وہ فوری طور پر
حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ آر دیوراج اس وقت
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی ہیں اور وہ دبئی میں بھارتی ٹیم کے ساتھ
موجود تھے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی
چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جب کہ اس نے گروپ اسٹیج کے اپنے تمام
میچز بھی جیتے۔
سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ
آسٹریلیا سے دبئی میں ہوگا۔