عمران خان سے ملاقات، علی امین گنڈا پور کی شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست

 

عمران خان سے ملاقات، علی امین گنڈا پور کی شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست

 

Ali Amin Gandapur warns to confront oppression with force - Pakistan -  Dunya News

 

راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات پر بات چیت کے علاوہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ڈان نیوز کی خبر کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمران خان کی ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ سے بھی زائد جاری رہی، ملاقات میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ ملاقات میں شیر افضل مروت کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ بھی ملاقات میں زیربحث آیا، اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست بھی کردی۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی