آئی سی سی کا بڑا فیصلہ: 3 پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ لگا دیا

 

آئی سی سی کا بڑا فیصلہ: 3 پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ لگا دیا

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ہونے والے میچ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی، کامران غلام  اورسعودشکیل کو میچ کے دوران آئی سی سی کے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق سے تجاوز کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔



 آئی سی سی نے شاہین آفریدی پرمیچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ کامران غلام اور سعودی شکیل کو میچ فیس کا 10 فیصد بطورجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس جرمانے کی وجہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والا میچ تھا۔ اس میچ کے دوران پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور میتھیو بریٹزی میں تقرار ہوئی تھی۔ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے تھے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب میتھیو نے شاہین آفریدی کی ڈاٹ بال کے جواب میں بیٹ دکھایا جس پر شاہین نے غصے کا اظہار کیا۔ اگلی گیند پر میتھیو نےایک مرتبہ بھر سے رن لینے کے دوران شاہین کو ٹکر ماری جس کے بعد سٹار فاسٹ بالر غصۓ پر قابو نہ رکھ سکے اور کھلاڑیوں اور امپائر کو آکر بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔

اس کے بعد جب ٹیمبا باوما رن آؤٹ ہوئے تو سعود شکیل نے انکی وکٹ کو پرجوش انداز میں منایا۔ اور چیختے ہوئے جنوبی افریقی کپتان کو گھورا۔ اور اسی دوران ٹمبا باووما اور سود شکیل میں گرما گرمی بھی دیکھنے کو ملی لیکن باقی کھلاڑیوں نے سعود شکیل کو ہٹا کر معاملہ ختم کردیا۔

یاد رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ہونے والی سہ فریقی کرکٹ سیریز کے اہم ترین میچ میں پاکستانی کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغاز نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اسکا مقابلہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ پاکستانی کپتان اور نائب کپتان نے شاندار اننگز کھیلنے ہوئے سنیچریاں اسکور کیں۔


جدید تر اس سے پرانی