بھارت سے شکست، قومی کرکٹ ٹیم کی خاموشی سے وطن واپسی

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے دبئی سے اسلام آباد  پہنچ گئی

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے قومی ٹیم کا جہاز پہلے لاہور پہنچا ، جہاں چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی اور بورڈ کے عہدیدار اور دیگر چند لوگ اترے، پھر اس جہاز نے دوبارہ اڑان بھری  اور اس بار اس کی منزل اسلام آباد تھی، جہاں قومی کرکٹ ٹیم اتری۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ جہاز کے اس سفر میں غیر معمولی خاموشی تھی۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے کامیابی کے لیے درکار 242 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر42.3 اوورز میں بنا لیے۔

بھارتی بلے باز وراٹ کوہلی نے 111 بالز پر 100 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ شہریاس ایئر نے 67 گیندوں ہر 56 رنز بنائے۔ شبھمن گل نے 46 جب کہ روہت شرما 20 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے بالنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے دو، ابرار احمد اور خوش دل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی