مقبول ٹیلی ویژن شو ’سی آئی ڈی‘ اب نیٹ فلیکس پر بھی نشر ہوگا



بھارت کی سب سے پسندیدہ اور سب سے طویل چلنے والی کرائم سیریز" سی آئی ڈی " کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب ’سی آئی ڈی‘ نیٹ فلیکس  پر بھی نشر ہوگی۔

  مداح 21  فروری سے شروع ہونے والے سیزن 2 کی پہلی 18 اقساط اور 22 فروری سے ہر ہفتہ اور اتوار کی رات 10 بجے نئی اقساط دیکھ سکتے ہیں۔ سی آئی ڈی  نیٹ فلکس کے ساتھ سونی انٹرٹینمنٹ اور سونی لائیو ٹی وی پر بھی نشر ہوتا رہے گا۔

اس اعلان کے بعد " سی آئی آڈ " کے فینز نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ شو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں انتہائی مقبول سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس شو کو ہر ہفتہ اور اتوار سونی ٹو پر دیکھا جاتا ہے۔  

واضح رہے کہ ’سی آئی ڈی‘نامی اس شو میں 3 پولیس اہلکار  اے سی پی پرادیومان، انسپکٹر دیا اور انسپکٹر ابھیجیت ہر قسط میں ایک پیچیدہ کیس کی گتھی سلجھاتے ہیں۔ ہر قسط کا اختتام مجرم کے اعتراف جرم پر ہوتا ہے۔

 




 

جدید تر اس سے پرانی