اب ملک ایسے ہی چلے گا جو بل پاس کرنا ہوگا، کرلیں گے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

 

 اب ملک ایسے ہی چلے گا جو بل پاس کرنا ہوگا، کرلیں گے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

 Faisal Vawda calls the government incompetent and useless

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب ملک ایسے ہی چلے گا، جو بل پاس کرنا ہوگا، کرلیں گے۔

فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے، اس کے بعد گرینڈ الائنس کا سوچنا بے وقوفی ہے۔

 انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب ملک ایسے ہی چلے گا ہمیں جو بل پاس کرنا ہوگا، کریں گے، قانون سازی میں اپوزیشن سے ووٹ بھی لیں گے اور احتجاج کرنے والوں کو بھی روکیں گے۔ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنے گا اور نہ ہی اب کوئی دھرنا ہوگا۔ اپوزیشن کے پاس دمادم مست قلندر کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی