پاکستان کو پیروں پر کھڑا ہونے میں ابھی مزید 15 سال لگیں گے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

 

پاکستان کو پیروں پر کھڑا ہونے میں ابھی مزید 15 سال لگیں گے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

 

نیو یارک (آئی آر کے نیوز): نیویارک میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں 2017 میں جو سمجھانے کی کوشش کرتا تھا وہ نہیں مانا گیا، میری بات پر عمل کیا جاتا تو پاکستان کو کبھی ڈیفالٹ کا خطرہ نہ ہوتا، ہم خود اپنے دشمن ہیں، پاکستان کے مفاد کو برباد کر دیتے ہیں۔ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے، اقتصادی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں، ایک سال میں انٹرسٹ ریٹ 22 فیصد سے 12 فیصد پر آچکا ہے، مہنگائی 38 فیصد سے 4 فیصد پر آگئی ہے، پاکستان کی معاشی بہتری کا دنیا اعتراف کر رہی ہے۔

 

اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کو پیروں پر کھڑا ہونے میں 12 سے 15 سال لگیں گے، ملک کیلئے سیاست کو داؤ پر لگانا پڑا تو لگائیں گے۔

 

جدید تر اس سے پرانی