معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ بائیک حادثے کا شکار ہوگئے

لاہور ( آئی آر کے نیوز ) پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور اُن  کے دوست جہانگیر بٹ ہیوی بائیک ایکسیڈنٹ حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔


سوشل میڈیا پر رجب بٹ کے دوستوں اور اہلخانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ رجب اور انکے دوست جہانگیر بٹ موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

  رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ رجب بٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں لیکن ان کے دوست جہانگیر بٹ موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جہانگیر بٹ کو سر میں دس ٹانکے لگے ہیں اور وہ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ کرسی پر بیٹھے ہیں جب کہ ڈاکٹرز اُن کے دوست جہانگیر بٹ کی مرہم پٹی کر رہے ہیں۔

 یاد رہے رجب بٹ کا شمارپاکستان میں سب سے زیادہ مقبول یوٹیوبرز میں ہوتا ہے۔ گذشتہ برس دسمبر کے آخر میں ان کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی شادی کی تقریبات خبروں میں زیادہ نمایاں رہیں۔

اس کے علاوہ ماضی میں رجب بٹ شادی کے دن تحفے میں شیر کےا بچہ اور نماز کی مبینہ بے حرمتی کرنے پر بھی تنازعات کا شکار رہیں۔ 

جدید تر اس سے پرانی