پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں۔ یہ خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ریاست کے سامنے اپنے ہتھیار پھینک دیں پھر وہ ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی رواں ماہ 12 فروری کو یونیورسٹیز اور کالجز کے نوجوان طلبا سے خصوصی بات چیت کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبا سے خطاب میں کہا کہ ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں اور فوج کا یہی تو مزہ ہے کہ کوئی سندھی، بلوچی، پنجابی پٹھان نہیں بلکہ ہم سب پاکستانی ہیں۔
آرمی چیف نے نوجوانوں سے گفتگو میں ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نوجوان نسل پاک فوج کے ساتھ ہے تب تک پاک فوج کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔
آرمی چیف نے قرآن مجید کی آیات کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں۔ یہ خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ریاست کے سامنے اپنے ہتھیار پھینک دیں پھر وہ ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کو پاکستان کا اصل سرمایہ اور مستقبل قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان ہنر سیکھ کر خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں
آرمی چیف نے پاکستان پر خطرات اور ان کے اثرات بالخصوص سرحد پار دہشتگردی کے خطرے کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور جدت طرازی کی صلاحیت کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانیت کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کی فکری نشوونما کے لیے پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔۔