پشاور (آئی آر کے نیوز): رمضان المبارک 1446 ہجری کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنےمتعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی۔
چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی، اجلاس کے انتظامات وزارت مذہبی امور کے تحت ہوں گے۔