جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح: پاکستانی ٹیم نے کونسے نئے
ریکارڈز قائم کرڈالے؟
ٹرائی نیشن سیریزکے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کھیلتے ہوئے جنوبی
افریقہ کو 6 وکٹوں سےتاریخی شکست دے دی۔ اور
اسی کے ساتھ پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب
کپتان سلمان آغاز شاندار اننگزکھیلتے ہوئے سنیچریاں اسکور کیں۔
پاکستان نے سہ فریقی کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ کل ہونے والے میچ میں بہت سے ریکارڈز بھی بنائے ہیں۔ قوم ٹیم نے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی آغا سلمان اور محمد رضوان نےتیسری وکٹ گرنے کے بعد 260 رنزکی پارٹنرشپ قائم کی۔ جوکہ پاکستان کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی پاٹنرشپ تھی ۔
بدھ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان
ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 50 اوورز میں
353 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نےہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 49 اوور میں ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے یہ تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا ہدف تھا جو پاکستان نے رضوان اور آغا سلمان کی پارٹنرشپ کی وجہ سے 49 اوور میں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
اس سے قبل پاکستان نے ایک روزہ میچوں میں اب
تک سب سے بڑا ہدف 349 رنز کا حاصل کیا تھا، جو کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا
گیا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف کھیلتے ہوئے 349 کا ہدف 49 اوورمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل
کرلیا تھا۔
آسٹریلیا سے پہلے اکستان نے سری لنکا کی
جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں حاصل کیا تھا، یہ میچ بھارت کے شہر
حیدرآباد میں کھیلا گیا تھا۔
بدھ کو ہونے والی میچ میں پاکستانی بلے بازون
نے تاریخ رقم کی اور پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی شراکت قائم کرنے کا بھی ریکارڈ
قائم کیا۔
کپتان اور نائب کپتان نے 260 رنز کی شراکت
قائم داری محض 229 گیندوں پر قائم کی۔ نائب کپتان آغا سلمان نے 103 گیندوں پر 134
رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان 128 گیندوں پر 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔