عمران خان کی سندھ میں پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایات

راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سندھ میں پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔



ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلایا جس کی تصدیق بعد ازاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام نے بھی کی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی نئی ہدایات کے بعد کراچی میں عالمگیرخان کوپارٹی کی اہم ذمہ داری سونپے جانےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ صوابی جلسےمیں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل پراظہاربرہمی کیا۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔

جبکہ اس سے قبل شیر افضل مروت کو پارٹی کیخلاف بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
جدید تر اس سے پرانی