
اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس کو خط لکھوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دورہ سندھ کے بارے میں عمران خان کو بتایا کہ پورا سندھ پی ٹی آئی کا منتظر ہے، ہم سندھ کے حقوق کے لئے لڑیں گے اور ان کے پانی کا ایک قطرہ کسی اور کو نہیں جانے دیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے عمران خان افسردہ ہیں، کرکٹ تکنیکی گیم ہے، عوام کی وابستگی کو اگر کوئی مذاق سمجھتا ہے تو عوام کے جذبات کی تضحیک کر رہا ہے۔