پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا
.کراچی (آئی آر کے نیوز): پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی


پاکستان، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ہونے والی سہ فریقی کرکٹ سیریز کے اہم ترین میچ میں پاکستانی کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغاز نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اسکا مقابلہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ پاکستانی کپتان اور نائب کپتان نے شاندار اننگز کھیلنے ہوئے سنیچریاں اسکور کیں۔


جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 352 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان نے مقررہ ہدف 49 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا اور سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا۔


یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کےاس اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز جیسا بڑا ہدف دیا۔ جب جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو انکی پہلی وکٹ 51 پر گر گئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے کمال گیند کرتے ہوئے ٹونی ڈی زورزی کو 22 رنز پر آؤٹ کردیا۔



اسکے بعد جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ 170 پر گری۔ اور ٹمبا باواما 82 رنز بنا کر سعود شکیل کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے، تیسری وکٹ 238 پر پر میتھیو بریٹزکی گری جو 83 رنز بنانے کے بعد خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔


جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ 241 پر گری اور وایاان مولڈر 2 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اسکے بعد پانچویں وکٹ 319 پر گری جب ہینریچ کلاسن 87 رنز کی شاندار اننگز کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے
جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرین نےآخر میں 44 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو ایک بڑے ہدف تک پہنچنے میں مدد کی۔
پاکستان کی جانب سےسب سے زیادہ وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے لیں اور 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


واضح رہے کہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ دونوں ٹیموں کو اس ٹورنامنٹ نے نیوزی لینڈ نے شکست سے دوچار کیا۔ پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 78 رنز سے شکست دی تھی اور پھر جنوبی افریقہ بھی نیوزی لیںڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست سے دوچار ہوئی۔


اس سے قبل بھی پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کا 3 میچوں میں ٹاکرا ہوا جس میں پاکستان نے جنوبی افریقہ 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔
جدید تر اس سے پرانی