وہ زمانہ جب عمران خان نادیہ جمیل کیلئے تھانے گئے، اصل وجہ کیا تھی؟

شوبز کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں اپنی زندگی کا ایک انتہائی دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔ پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ سابق وزیراعظم عمران خان ان کے لیے تھانے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ضیاء الحق دور میں جب اخلاقی پولیس (شاہین پولیس) نکاح کے بغیر ساتھ گھومنے والوں کو پکڑتی تھی۔ تب ایک مرتبہ میں اپنے منگیتر (جو اب ان کے شوہر ہیں) کے ساتھ گھوم رہی تھیں کہ مجھے اسی پولیس نے گرفتار کرلیا، اور انہیں چھڑوانے کےلیے عمران خان بھی تھانے پہنچے تھے۔
نادیہ جمیل نے مزید بتایا کہ وہ گھومنے پھرنے کیلئے اپنے منگیتر کے ساتھ گاڑی میں سیر کے لیے نکلی تھیں کہ ضیا الحق کی شاہین پولیس نے انہیں روک لیا۔ پولیس نے انہیں تھانے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا، کیونکہ وہ اپنا نکاح نامہ پیش نہیں کرسکے۔
اداکارہ نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے پولیس سے منت سماجت کی اور جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش بھی کی، لیکن پولیس نے انہیں رہا نہیں کیا۔ پھر وہاں کسی طرح انہیں ایک کال کرنے کی اجازت ملی۔ انہوں نے فوراً اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین کو فون کیا، جو اس وقت عمران خان کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے۔ نادیہ جمیل بتاتی ہیں کہ شروع سے ہی عمران خان ان کے والد کے قریبی دوست تھے۔ یوسف صلاح الدین نے فون سنتے ہی عمران خان کو واقعے کے بارے میں بتایا، اور وہ فوراً تھانے پہنچ گئے۔
نادیہ نے وہ منظر یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے اور فوراً چائے منگوا لی۔ عمران خان اور ان کے دوستوں کی مدد سے نادیہ جمیل اور ان کے منگیتر کو رہا کرایا گیا۔