سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

 سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا



اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا ہے جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔


فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے خط میں مزید کہا کہ منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے۔ جبکہ تیسرے خط کے مزید مندرجات آج سامنے آئیں گے۔


یہاں یہ بھی خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نےآرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دو خط لکھے تھے جن میں پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

جدید تر اس سے پرانی