ہم عمران خان کو تنہا جیل اتھارٹیز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے: فیصل چوہدری

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کی ہے۔

 Imran Khan no longer Pakistan PM as he loses no-confidence motion

تفصیلات کے مطابق فیصل چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ جو انڈر ٹرائل قیدی ہوتے ہیں، ان تک وکلا کی رسائی نہیں روکی جاسکتی۔ عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا کسی صورت بھی ٹھیک نہیں۔ اس حوالے سے کورٹ آرڈر اور پاوور آف اٹارنیز جیل انتظامیہ کو بھجوا دیئے ہیں۔

فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان سے ملاقات ہو تاکہ پی ٹی آئی کارکنان کو ان کی صحت کے بارے میں بتائیں کہ وہ ٹھیک ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو تنہا جیل اتھارٹیز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

انہوں نے کہا جس طرح آج کیس کی سماعت لمبی ملتوی کی گئی اس پر شاکی ہوں ۔ جج صاحب کی چھٹی کے باعث اتنے اہم کیس کی سماعت 26اور 27فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ اتنے دن تک بانی پی ٹی آئی کی وکلا اور فیملی سے ملاقات روکنا باعث تشویش ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد رہی، جس پر مجھے ایسی صورتحال میں عدالت میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

 

جدید تر اس سے پرانی