پاکستان "چیمپئینز ٹرافی" کا فاتح ہوگا،'' دی سمپسن کارٹون" کی پیشگوئی

 پاکستان "چیمپئینز ٹرافی" کا فاتح ہوگا،'' دی سمپسن کارٹون" کی پیشن گوئی

دنیا بھر میں اپنی پیشن گوئیوں کے حوالے سے مقبولیت رکھنے والے دی سمپسن کارٹون نے یہ پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئینز ٹرافی 2025 اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔


دی سمپسن کارٹون نے اس سے پہلے بھی پاکستان اور پاکستانی کرکٹ پر مختلف پیشگوئیاں کی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اینی میٹڈ سیریز کی پیشگوئیاں گرین شرٹس کے حوالے سے درست بھی ثابت ہوتی رہی ہیں۔ اب انہون نے ایک اور پیشگوئی کرکے گرین شرٹس کو خوش کردیا ہے۔

خیال رہے کہ دی سمپسن کارٹون نے دنیا بھر میں مختلف واقعات کی پیشن گوئی کی جو کہ درست ثابت ہوئی ہیں۔ اسی وجہ سے اس کارٹون کے ساتھ بہت سی پراسرار چیزیں جوڑی جاتی رہی ہیں۔

 دی سمپسن نے دنیا میں ہونے والے مختلف واقعات جیسا کہ نائین الیون کا واقعہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جیتنا، کملا ہیرس کا ہارنا اور لاس ایجلنس میں لگنے والی آگ کے واقعات کی پیشن گوئی کی تھی۔۔ لیکن اکثر لوگ اسکو محظ اتفاق کہہ کر رد کردیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی جیت کے حوالے سے دی سمپسن کی پیشگوئی کہہ کر پورے سوشل میڈیا  پر وائرل تصویر دراصل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔


دوسری جانب اس بار چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی بھی پاکستان کر رہا ہے اور قومی ٹیم ایونٹ میں بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیساتھ اپنے ابتدائی میچ کھیلے گی۔


چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا اور ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔



جدید تر اس سے پرانی