پیکا قانون؛ مولانا فضل الرحمان کا صحافیوں کی حمایت کا اعلان

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں کے اجتماع میں پہنچے جہاں انہوں نے پیکا قانون کے خلاف صحافی برادری کی حمایت کا اعلان کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا پیکا قانون کیخلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست دانوں کو ملک کے نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ کے کردارکو ختم کیا جارہا ہے، جمہوریت اپنامقدمہ ہار رہی ہے، سیاسی جماعتوں کو غیر مؤثر کیا جائے گا تو پھرمعاملات کہاں تک جائیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی تائید سے محروم حکومتوں پر قوم کا اعتماد نہیں ہوتا، ڈمی حکومت کے نمائندے عوام کے سامنے نہیں جاسکتے، پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اکثریت کے فیصلوں کا احترام نہیں، سیاسی کھیل کھیلے گئے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، بلوچستان کی صورتحال کے بارے میں کیا ہم نے کبھی سوچنا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی