بحریہ ٹاؤن کے خلاف دو ریفرنس دائر

 

malik riaz life history

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): نیب نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف دو ریفرنس دائر کر دیئے۔ نیو مری ریفرنس میں ملک ریاض سمیت 28 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ تخت پڑی جنگلات ریفرنس میں پرویز الہی، ملک ریاض سمیت 18 ملزمان نامزد۔

 ریفرنس میں ہزاروں کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا۔ ریفرنس میں ہاوسنگ اسکیم کیلئے شاملات کی زمین کے استعمال کا الزام ہے۔ ہاوسنگ اسکیم کیلئے مری انتظامیہ سمیت دیگر اداروں سے غیر قانونی این او سی حاصل کئے گئے۔

 ملک ریاض نے 5 ہزار 228 کنال زمین کی غیر قانونی این او سی حاصل کیا۔ ریفرنس کے مطابق ہاوسنگ سوسائٹی نے 4 ہزار کنال پر سرکاری درختوں کی کٹائی کی۔ نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت راولپنڈی میں دائر کیا گیا۔

 محکمہ جنگلات کی اراضی، مانگاسالکھیتر سمیت دیگر موضعات کے شاملات شامل ہیں۔ ملک ریاض نے محکمہ مال، محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے شاملات پر قبضہ کیا۔

جدید تر اس سے پرانی