راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کی ایک اور مبینہ غفلت سامنے آئی ہے، جیل میں نعمان مسیح نامی قیدی منشیات کے مقدمے میں قید تھا، جو گزشتہ رات سے لاپتا ہے جب کہ جیل انتظامیہ کو خبر تک نہ ہوئی۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ قیدی عدالت جاتے ہوئے دیگر قیدیوں کے ساتھ فرار ہوا
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔