بالی ووڈ فلمیں بھارت اور پاکستان میں یکسر طور پر ہمیشہ سے مقبول رہی ہیں، اور ان بالی ووڈ فلموں کے بےتاج بادشاہ عامر خان اور سلمان خان لگ بھگ 31 سال بعد ایک ساتھ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔
حال ہی میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ بالی ووڈ فلموں کو ری ریلیز کرنے
کا نیا رجحان بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم
تیری قسم‘ ری ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پرشاندار کامیابی حاصل کی۔
صنم تیری قسم کے بعد اب بالی ووڈ کی ایک اور فلم ری ریلیز کی جارہی
ہے۔ 1994 کو تھیٹرز میں ریلیز ہونے والی فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کو اپریل میں ایک
مرتبہ پھر سینما کی زینت بنایا جائیگا۔ اس فلم میں عامر خان، سلمان خان، روینہ
ٹنڈن اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
یاد رہے کہ اس فلم کے بعد سے ان دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کسی بھی
فلم میں ٓکام نہیں کیا۔ عامر خان اور سلمان خان کو انڈیا کے معروف ریئلٹی شو ’بگ
باس‘ میں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے مگر یہ 1994 کے بعد ایک ساتھ کسی فلم میں
نہیں آئے۔
حال ہی میں عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کی فلم ’لوویاپا‘ کی تشہیر کے
لیے آئے تھے۔ اس موقع پر سلمان خان بھی موجود تھے۔ مداحوں کے لیے یہ ایک خوشگوار
لمحہ تھا۔
اس کے بعد مداحوں میں یہ امید پیدا ہوئی کہ سلمان خان اور عامر خان
’انداز اپنا اپنا‘ کے ممکنہ سیکوئل میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایک اشارہ ہو سکتا ہے کہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کا
سیکوئل بنایا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس سیکوئل کے بارے میں ابھی تک کچھ واضح نہیں کیا
گیا ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی آخری فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی تھی جو 11
اگست 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور
خان بھی تھیں۔ عامر خان اپنی اگلی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔