دبئی میں فتح سمیٹ کر پیغام دیں گے کہ ہر جگہ بھارت کو ہرا سکتے ہیں، عطااللہ تارڑ کا پرانا بیان وائرل

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا پرانا بیان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عطا اللہ تارڑ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، دبئی میں فتح کا جھنڈا گاڑھ کر بھارت کو پیغام دیں گے کہ ہر جگہ بھارت کو ہرا سکتے ہیں۔

  یہاں یہ بھی خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے کامیابی کے لیے درکار 242 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر42.3 اوورز میں بنا لیے۔

بھارتی بلے باز وراٹ کوہلی نے 111 بالز پر 100 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ شہریاس ایئر نے 67 گیندوں ہر 56 رنز بنائے۔ شبھمن گل نے 46 جب کہ روہت شرما 20 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے بالنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے دو، ابرار احمد اور خوش دل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی