پشاور (آئی آر کے نیوز): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پن بجلی کے خالص منافع کے دو ہزار ارب روپے ادا کرنا ہوں گے، صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، اگر گولی چلائی گئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جو گولی چلائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی رعایت دے رہا ہوں، اس کے بعد ہم اپکو سرپرائز دیں گے۔ اگر حکومت اور عوام میں اعتماد نہ ہو تو پھر ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے، فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی 57 لاکھ بڑھ گئی، یہ علاقہ پہلے ہی بہت پسماندہ ہے اس کو ملک کے باقی علاقوں کے برابر لانے کیلئے مزید وسائل چاہیے ہیں، ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے۔