اسلام آباد میں وفاقی سرکاری ملازمین کا احتجاج، گرفتاریاں

 

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی سرکاری ملازمین کی جانب سے شدید بارش کے باوجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کے مطالبات بھی سامنے آگئے ہیں۔ احتجاج کرنے والے وفاقی سرکاری ملازمین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن مع مراعات کی جائے، لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔

اس کے علاوہ، بجٹ 2024-25 میں تنخواہوں پر نافذ کردہ ٹیکس واپس لینے اور اداروں کی نجکاری کے دوران ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ یقینی بنایا جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں و اداروں کی بندش و نجکاری کے بجائے بہتر اصلاحات کی جائیں، دورانِ ملازمت وفات پانے والوں کے بچوں کو بمطابق عدالتی فیصلہ ملازمت دی جائے، ظالمانہ پینشن اصلاحات کو فی الفور واپس لیا جائے۔

دوسری جانب، ملازمین کی جانب سے دھرنا اور ٹریفک بلاک کرنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

جدید تر اس سے پرانی