اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 120 سے زائد کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل علی بخاری ، بابر اعوان ، مرتضیٰ طوری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کو پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا، قائم مقام چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔