بھارتی صحافی و سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونےپر پاکستان پر شدید تنقید کی ہے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اوراس تقریب کیلئے تمام ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، جبکہ بھارت اپنے میچ پاکستان سے باہر کھیلےگا۔
اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے
جھنڈے لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور
سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو
تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے سے لے کر اس کے انعقاد تک
بھارتی میڈیا نے بھر پور پراپیگنڈہ کیا مگر جب بھارت کے ساتھ پی سی بی نے وہی سلوک
کیا جو وہ پاکستان کے ساتھ کررہا تھا توبھارتی میڈیا نے تنقید شروع کردی۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے اسٹیڈیمز کے حوالے سے منفی خبریں،
سیکیورٹی کا جواز بناکر دورہ نہ کرنے سمیت مختلف محاذوں پر پاکستان سے ایونٹ کی
میزبانی چھیننے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سوشل میڈیا پر بھارتی اکاؤنٹس کو جواب
دیتے ہوئے کہا کہ اب جب ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں تو انڈین میڈیا کیوں شور
کررہا ہے؟ جب ایک ٹیم ایونٹ کیلئے پاکستان نہیں آرہی ہے تو اسکا جھنڈا کیوں لگایا
جائے؟ یہ سیکیورٹی کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس کو صرف
پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ
بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل
کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا گیا ہے اور اب
بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کو 29 سال کے لمبے عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ کی
میزبانی ملی ہے۔ پاکستان 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ملک
ہونے کے ساتھ ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان
15 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
لاہور اور دبئی میں 4،4 میچز کھیلے جائیں گے، نیشنل بینک اسٹیڈیم
کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز 3،3 میچز کی میزبانی کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کا
انعقاد 19 فروری سے9 مارچ تک ہوگا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ
بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا
سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا تاہم اگر بھارت فائنل
میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا، فائنل کیلئے 10 مارچ کا دن ریزروے ڈے رکھا گیا
ہے۔