بھارتی ٹٰیم کو بڑا دھچکا، سٹار فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ آؤٹ
بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے
مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رپورٹ کیا ہے کہ جسپریت بمراہ چیمپئنز
ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے جسپریت
بمراہ کی عدم دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمرمیں تکلیف کے باعث انجری کا شکار ہوگئے، جس کی
وجہ سے انہیں چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونا پڑا ہے
واضح رہےکہ جسپریت بمراہ کو آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پر کمر میں
درد کی شکایت ہوئی، جس کی وجہ سے آسڑیلیا کے ساتھ جاری سیریز میں بمرہ دوسری اننگز
میں بالنگ نہیں کروا سکے۔
اس کے علاوہ بارڈرگواسکر ٹرافی میں بمراہ نے 32 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ
کے سب سے کامیاب بولرکا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
بمراہ کو انگلینڈ کیخلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں بھی
شامل کیا گیا تھا مگر انکو کوئی میچ نہیں کھلایا گیا
اس کے علاوہ انکو چیمپئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا
تھا۔
بمراہ کی انجری کے بعد انکی جگہ ہرشیت رانا کو بھارتی سکواڈکا
حصہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے
ایک حیران کن سلیکشن کرتے ہوئے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی فائنل اسکواڈ سے
باہر کرکے کیا ہے اور ان کی جگہ 33 سالہ اسپنر ورون چکرا ورتھی کو شامل کر لیا گیا
ہے۔
واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری
کو شروع ہونے جارہی ہے۔
میگا ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی
میں ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے
لاہور اور دبئی میں 4،4 میچز کھیلے جائیں گے،
جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز 3،3 میچز کی میزبانی کریں
گے۔
چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے9 مارچ تک جاری رہے
گی۔
پاکستان اور بھارت کا تاریخی ٹاکرا 23 فروری
کو دبئی میں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے اعلان کردہ سکواڈ میں روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمدشامی، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جدیجا اور ورون چکرورتھی شامل ہیں