رمضان سے قبل ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان
اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): رمضان سے قبل ملک میں جاری مہنگائی کو قابو نہ کیا جاسکا، بلکہ اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 160روپے کو تجاوز کرگئی ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 154 روپے 27 پیسے فی کلوہوگئی، 2025 کے ڈیڑھ ماہ میں چینی اوسط15 روپے 63پیسےفی کلومہنگی ہوگئی۔
سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ ڈھائی ماہ میں چینی اوسط 22 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، 2025کےآغازپرملک میں چینی کی اوسط قیمت138روپے64 پیسےفی کلو تھی
اعداد و شمار کے مطابق ڈھائی ماہ قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت131روپے85پیسے فی کلو تھی البتہ ایک سال قبل 15 فروری 2024 کو چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 48 پیسے فی کلو تھی۔