حکومت نے مزید 690 ارب روپے کا قرض لے لیا

 

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): حکومت نے ٹریژری بلز (ٹی بلز) اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی نیلامی کے ذریعے 690 ارب روپے جمع کرلیے۔

  تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ڈان اخبار میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی بیز کی نیلامی کے ہدف 350 ارب روپے کے مقابلے میں حکومت نے 431 ارب 30 کروڑ روپے جمع کیے، جن میں 23ارب 60 کروڑ روپے 5 سال کے لیے، 403ارب 60 کروڑ روپے 10 سال کے لیے اور 4 ارب روپے نان بڈنگ کے ذریعے جمع کیے گئے۔

ٹی بلز کے معاملے میں حکومت نے 350 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 258ارب 80 کروڑ روپے جمع کیے۔

سرمایہ کار 736 ارب 60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے تیار تھے، 3 ماہ کی مدت کے لیے 127 ارب روپے کی رقم 11.82 فیصد پر جمع کی گئی جو 3 بی پی ایس کا اضافہ ہے۔

حکومت نے بینچ مارک 6 ماہ کے ٹی بلز کے لیے ٹی بل کی شرح میں 17 بیسس پوائنٹس کی کمی کی، لیکن سب سے کم رقم 13 ارب 60 کروڑ روپے جمع کی، 6 ماہ کی مدت کے لیے کٹ آف پرافٹ 17 بی پی ایس بڑھا کر 11.67 فیصد کردیا گیا، جو گزشتہ نیلامی میں 11.50 فیصد تھا۔

ایک سال کی مدت کے لیے 62 ارب 80 کروڑ روپے جمع کیے گئے، جس سے کٹ آف پرافٹ 7 بی پی ایس اضافے کے ساتھ 11.65 فیصد رہا۔

 

جدید تر اس سے پرانی