گوہر رشید اور کبریٰ خان کا نکاح، مسجد الحرام میں نکاح کی ویڈیو وائرل ہوگئی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے نکاح کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی وڈیو فینز کے ساتھ شئیر کی ہے۔ یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں اہلخانہ، قریبی دوست و احباب کی موجودگی میں نکاح کیا۔

اس سے قبل مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اس جوڑی کے نکاح اور ولیمے کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی تھیں تاہم اب اداکارہ نے خود مکمل ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبریٰ اور گوہر نے حرم شریف کی حدود میں انتہائی سادگی سے نکاح کیا۔

اداکارہ نے نکاح کے پر مسرت موقع پر غیر روایتی انداز میں سفید عبایا پہن رکھا ہے جب کہ گوہر رشید سفید شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ میں نظر آ رہے ہیں۔

انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں کبریٰ خان نے لکھا ہے کہ بے شک اللّٰہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔ 

جدید تر اس سے پرانی