ماورا حسین نے 3 بھارتی فلمیں سائن کرنے کے بعد کیوں چھوڑیں؟

 

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 3 بھارتی فلمیں سائن کی تھیں تاہم بعد میں انہوں نے یہ فلمیں چھوڑ دیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ماورا حسین سے ایک حالیہ انٹرویو میں اس حوالے سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے یہ بتایا کہ انکو اپنی 3 سائن کی ہوئی بھارتی فلمیں چھوڑنی پڑ گئیں تھیں۔  

ماورا نے مزید بتایا کہ انہوں نے ان فلموں پر کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن متعدد وجوہات کی بناء پر انہیں ان پراجیکٹس سے الگ ہونا پڑا۔

اداکارہ نے زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ وہ اب کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں اور وہ کونسے پراجیکٹس ہیں یہ ظاہر نہ کرنا ان لوگوں کی پرائیویسی ہے جو اس میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ ریلیز پر اس کی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر امیر گیلانی کو دیا تھا۔

ماورا حسین نے اپنی فلم کی دوبارہ ریلیز سے دو دن قبل ہی 5 فروری کو امیر گیلانی سے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

شادی اور فلم کی کامیابی کے بعد حال ہی میں ماورا حسین نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم کی کامیابی کا سہرہ اہنے شوہر امیر گیلانی کو دیا۔ دیا

ماورا حسین نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی فلم ’صنم تیری قسم‘ 9 سال قبل بنی اور ریلیز ہوئی تھی لیکن وہ اس وقت کامیاب نہ ہوسکی۔

ان کے مطابق گزشتہ 9 سال میں ہر چیز موجود تھی، یعنی فلم بنی ہوئی تھی، اداکار، ہدایت کار اور وہ بھی وہیں تھیں لیکن فلم کی دوبارہ ریلیز کے بعد ان کی زندگی میں امیر گیلانی آئے اور فلم کامیاب ہوگئی۔

اداکارہ نے شوہر کو اپنے لیے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یقینا ان کی فلم کی کامیابی میں ان کے شوہر کا ان کی زندگی میں آنا بھی ایک سبب ہے۔

اسی انٹرویو میں انہوں نے دوبارہ بولی وڈ میں کام کرنے پر بھی بات کی اور کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور وہاں دوبارہ قسمت آزمائیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کس منصوبے میں کس نے اور کیا کام کرنا ہے، یہ قسمت اور نصیب ہی طے کرتا ہے، اس لیے اگر ان کے نصیب میں ہوگا تو وہ ضرور بولی وڈ میں دوبارہ بھی کام کریں گی۔ 

جدید تر اس سے پرانی