حوثیوں کا ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ

 


ریاض (آئی آر کے نیوز): سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت کو ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ حملے کا نشانہ بنایا گیا اس عمارت میں سعودیہ کے مالیاتی مرکز کا دفتر بھی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تین عینی شاہدین نے بتایا کہ منگل کو ایک نامعلوم سمت سے آنے والا گولہ ریاض کے کاروباری اور مالیاتی مرکز میں واقع بلند عمارت سے ٹکرایا۔ خیال رہے کہ اس عمارت میں سعودی عرب کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) کا مرکزی دفتر بھی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی