اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں قومی حکومت تشکیل دینے اور آئین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور جب خاموش ہوتا ہے تو ہمیں خطرناک حالات سے گزرنا پڑتا ہے، ہم آئین کی بحالی کے لیے نکلے ہیں اور عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، جبکہ تحریک انصاف کو بھی الرٹ ہونا ہوگا کیونکہ کہا جا رہا ہے کہ دوسروں کی طرح کمپرومائز کرو ورنہ مائنس عمران خان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک فوج اور جاسوسی اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔
