بلاول سمیت سارے لیڈر بتادیں سسٹم کو کیسے ری سیٹ کریں؟ بیرسٹر گوہر


 راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا سسٹم کولیپس کا بیان تاخیر سے آیا، بلاول سمیت سارے لیڈر بتادیں کہ کیسے سسٹم کو ری سیٹ کریں؟ یہ سارے ذاتی مفاد کے لیے اکھٹے ہوئے جس نے جو فائدہ لینا تھا لے لیا۔ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا میں انصاف مانگتا ہوں یہ ان کا حق ہے بانی نے ملک کی تینوں بڑی عدالتوں کے چیف جسٹس کو خط لکھا مطالبہ کروں گا کہ بانی اور ان کی فیملی کا علاج کرائیں اور انہیں علاج پر شکایت نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خانم کی نظر بندی کے 60 دن پورے ہوگئے، پنجاب میں کسی غیر سیاسی خاتون نے اتنی طویل نظر بندی نہیں گزاری، یہ سسٹم کولیپس کی نشان دہی ہے، بلاول بھٹو کا سسٹم کولیپس کا بیان تاخیر سے آیا، بلاول سمیت سارے لیڈر بتا دیں کہ کیسے سسٹم کو ری سیٹ کریں؟ یہ سارے ذاتی مفاد کے لیے اکھٹے ہوئے جس نے جو فائدہ لینا تھا لے لیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نیب کے قوانین تبدیل کرکے اپنے کیسز ختم کروالیے، ای وی ایم کو نکال کر کہا گیا سسٹم کو ٹھیک کر رہے ہیں، آپ نے اقتدار لیا آپ بینیفشری ہیں، ضرور کسی اور نے آپ کو اس کرسی تک پہنچایا، سسٹم کو اگر ری سیٹ کرنا ہے تو عوامی فلاح بہبود، جمہوریت کے لئے کرنا ہے، جمہوریت میں سارے اسٹیک ہولڈر ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی