پاکستان میں سب میرین کیبل خراب،انٹرنیٹ صارفین متاثر ہونے کا خدشہ

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمندر کے اندر موجود سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں خرابی کی تصدیق کردی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق کیبل میں فالٹ پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور پیش آیا، جس کے باعث بعض صارفین کو انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لیے ٹریفک متبادل کیبل لنکس کے ذریعے منتقل کر دی گئی ہے، جس سے سروس کی فراہمی برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق خرابی دور کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ جاری ہے اور صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی