واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے اور انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کو سینیٹ میں مزید 13 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔
موجودہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستیں ہیں، تاہم صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ امریکی سینیٹ 100 ارکان پر مشتمل ہے۔ اگر مواخذے کی کارروائی میں تمام سینیٹرز ووٹ ڈالیں تو ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کم از کم 67 ووٹ درکار ہوں گے۔ اس صورت میں اگر ڈیموکریٹک پارٹی کے تمام 54 ارکان مواخذے کے حق میں ووٹ دیں تو اسے مزید 13 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔
امریکی آئینی نظام کے تحت سینیٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنا صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کافی نہیں۔ مواخذے کے معاملے میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کا کردار الگ الگ ہے۔
