اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی حکومت میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ریڈ زون ڈی چوک سمیت شہر بھر میں 6 ہزار اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد ہے اور اسی تناظر میں شہر اقتدار میں ریڈ زون اور ڈی چوک سمیت شہر بھر میں 6 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ قدم وفاقی کابینہ اجلاس میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی منظوری اور صدر کی جانب سے سمری پر دستخطوں کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔
