اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سربراہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف برملا جلسوں میں کہہ چکے ہیں کہ 2013 میں ہمیں فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم حکومت بنا سکتے ہیں ۔پی ٹی آئی کا راستہ روکو جو ہم نے نہیں مانی اور ہماری غلطی تھی ۔۔تو 2013 میں پی ٹی آئی کی حکومت آپ نے بنوائی ۔اور اب متھے لگا رہے ہو فضل الرحمان کے ۔
اور وہ وضاحت تو کرلیں نا کہ وہ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں یا سہیل آفریدی کی ۔
کیونکہ اگر آپ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں تو پی ٹی آئی تو پرویز خٹک بھی تھا ،آج کہاں بیٹھا ہوا ہے ؟ محمود خان بھی تھا آج کہا بیٹھا ہوا ہے ؟ بزدار بھی تھا ، گنڈاپور بھی ہیں۔۔
یہ سارے تو آپ نے بنائے ہوئے لوگ تھے جو فیڈ کیے گئے تھے ۔۔
اگر دوسرے کی طرف ایک انگلی کرو گے 5 انگلیاں تیرے طرف بھی ہونگی ۔۔ اور فوج کے خلاف گفتگو میں نے کی ہے یا نواز شریف نے کی ہے ۔۔فوج کو محکمہ زراعت کس نے کہا ہے ؟
جلسے میں باجوہ کا نام کس نے لیا تھا ۔۔
محترمہ نے جو اس زمانے میں فوج کے بارے میں اظہار رائے کیا ہے وہ بھی ریکارڈ پر لے آئے نا ۔۔
