جنید اکبر خان کا لانگ مارچ میں عدم دلچسپی پر پارٹی رہنماؤں سے شکوہ

 پشاور (آئی آر کے نیوز): صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان یوسفزئی نے لانگ مارچ میں عدم دلچسپی پر پارٹی رہنماؤں سے شکوے کا اظہار کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں جنید اکبر خان نے کہا کہ جو قیادت خان صاحب کے بیانیے کے ساتھ نہیں چل سکتی وہ مہربانی کرکے ایک طرف ہو جائے اور دوسروں کو آگے بڑھنے کا موقع دے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان ان تمام قائدین پر نظر رکھیں اور نشاندہی کریں جو صرف خانہ پُری کر رہے ہیں، ایسے افراد کو ٹکٹ اور عہدے دینے کی مخالفت کریں۔

جدید تر اس سے پرانی