خیبرپختونخوا حکومت غلط پالیسی کا حصہ نہیں بنے گی طاقتوروں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا، سہیل آفریدی

 


پشاور (آئی آر کے نیوز): کرک سے روانگی کے موقع پر جیل چوک میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کرک کے غیور عوام کا پورے ساؤتھ ریجن کے استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے علم میں ہونا چاہیے ہم پر جو دہشت گردی مسلط کی گئی یہ سموچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی،ایک دفعہ پھر پختونوں کا خون بہہ رہا ہے، ہم بے گھر اور کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، ملٹری آپریشنز اور ڈرون اٹیکس ہو رہے ہیں، ہمارے بے گناہ عوام ، پولیس اور فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کارندہ ٹی وی پر بیٹھ کر کہتا ہے کہ سہیل آفریدی ناسمجھ ہے، اگر اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ناسمجھی ہے تو میں یہ ناسمجھی بار بار کروں گا، آپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تقسیم ہو رہا ہے، جس حکومت کا آپ حصہ ہیں وہ 5300 ارب روپے کی کرپشن کرچکی ہے، اگر آپ کے لیے یہ سمجھ داری ہے تو میں ایسی سمجھ داری پر لعنت بھیجتا ہوں، اگر ملک سے محبت ناسمجھی ہے تو میں یہ ناسمجھی بار بار کروں گا۔

جدید تر اس سے پرانی