خیبر پختونخوا پولیس کی ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے تحریری آپریشنل ہدایات

 



پشاور (آئی آر کے نیوز): 

⬅️خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ آرائی اور احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے تحریری آپریشنل ہدایات جاری کر دیں۔


⬅️ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث عناصر سے قانون کے مطابق انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا۔


⬅️کسی بھی ہنگامہ آرائی یا احتجاج کے دوران سرکاری تنصیبات، عمارتوں اور املاک کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


⬅️عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی اجتماع، پُرتشدد سرگرمی یا اشتعال انگیزی کا حصہ بننے سے گریز کریں، بصورتِ دیگر قانون کے مطابق سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔


⬅️امن و امان میں خلل ڈالنے، سیکورٹی فورسز یا عمارتوں پر حملے کرنے یا شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔


⬅️شہری پُرامن رہیں، قانون کی پاسداری کریں اور شرپسند عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں 


⬅️ پولیس اسٹیشنز، سرکاری عمارتوں، بینکوں، پیٹرول پمپس، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں کے تحفظ کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔


⬅️احتجاجی مظاہروں اور کارروائیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی تا کہ بعد میں ضروری قانونی کارروائی میں مدد مل سکے۔


⬅️احتجاجی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی یقینی بنائی جائے گی۔

جدید تر اس سے پرانی