سینیٹ اجلاس اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث ملتوی، معمول کی کارروائی بھی نامکمل

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سینیٹ اجلاس کو اراکین عدم دلچسپی کے باعث 19 اکتوبر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، اجلاس میں معمول کی کارروائی بھی مکمل نہ ہو سکی۔

سینیٹ میں سوالات کرنے والے زیادہ تر ارکان موجود نہیں تھے جس پر پریزائیڈنگ افسر شہادت اعوان نے اب تک کے تمام سوالات مؤخر کر دیے۔

سوالات پوچھنے والے زیادہ تر ارکان غیر حاضر رہے جبکہ سید وقار مہدی سوال پوچھنے والے واحد رکن ایوان میں موجود تھے۔ دوران اجلاس، محسن عزیز نے کہا کہ یہاں تو سوال کرنے والے ہی نہیں ہیں۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اسلام آباد میں آج اخبارات تقسیم نہیں ہوئے، سی ڈی اے نے ریڈ کیا اور وہ دفاتر سیل کر دیے جہاں سے اخبارات کی ترسیل ہوتی تھی، یہ سنگین قدم ہے لہٰذا وزارت داخلہ سے جواب طلب کیا جائے۔

بعدازاں، اراکین کی عدم دلچپسی کے باعث سینیٹ اجلاس 19 اکتوبر بروز پیر شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

جدید تر اس سے پرانی