لانگ مارچ، دوسرا دن، سہیل آفریدی کی قیادت میں عظیم قافلہ کوہاٹ کی جانب روانہ

 




پشاور (آئی آر کے نیوز): لانگ مارچ، دوسرا دن، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں عظیم قافلہ جیل چوک کرک سے کوہاٹ کی جانب روانہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر قیادت تاریخی لانگ مارچ کا عظیم الشان قافلہ جیل چوک کرک پہنچا، جہاں کارکنان اور عوام کی جانب سے قافلے کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جیل چوک کرک میں کارکنان سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اب جیل چوک کرک سے کوہاٹ کی جانب روانہ ہوگا۔ راستے میں 3 مختلف مقامات پر وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کارکنان اور عوام سے خطاب کریں گے، جبکہ لانگ مارچ کا قافلہ رات کو لاچی گراؤنڈ، کوہاٹ میں قیام کرے گا۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے ہمراہ ارکان اسمبلی، مقامی پارٹی قیادت اور دیگر رہنما بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔ کارکنان کے جوش و جذبے اور عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ تاریخی لانگ مارچ کا سفر جاری ہے۔

جدید تر اس سے پرانی