خیبرپختونخوا سے ایک اور وزیر اغواء

 


سوات (آئی آر کے نیوز): سوات سے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر بدترین حملہ۔۔۔ نامعلوم افراد ڈاکٹر امجد علی کو گھسیٹتے ہوئے اغوا کر کے لے گئے۔ جنید اکبر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر نامعلوم افراد کا چھاپہ، توڑ پھوڑ اور انہیں اغواء کرلیا گیا، جبکہ آج خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے اندر سے نامعلوم لوگوں نے دو ڈاکٹرز کو اٹھایا، ایک ڈاکٹر کو مزاحمت پر گولی ماری، جبکہ فائرنگ سے ایک ریڑھی والے کو بھی گولی لگی۔ اطلاع یہ ہے کہ کل ڈاکٹرز صاحبان نے سارے صوبے میں ہڑتال کی کال دے دی، جس کا اثر سارے صوبے کے غریب عوام پر پڑے گا۔ عمران خان کی دشمنی میں کتنے لوگوں کو دشمن بناؤ گے؟



جدید تر اس سے پرانی