اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مارچ اور دھرنوں کے خاتمے کے بعد ہی بات چیت کا عمل ممکن ہو سکے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈھائی سال کی انتھک محنت اور ٹیم ورک کے نتیجے میں ملکی معیشت کو مستحکم کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بڑی مشکل سے حاصل ہونے والا میکرو اکنامک استحکام قوم کی آواز اور پاکستان کی عظمت کے لیے ناگزیر ہے۔
