اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی آئینی عدالت سے بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کر دی گئی۔ پی ٹی آئی وکلا سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر وفاقی آئینی عدالت پہنچے، وکلا کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے وفاقی آئینی عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار سے ملاقات کی اور بشریٰ بی بی کا کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی۔ بشریٰ بی بی کی لیگل ٹیم نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، درخواست میں بشریٰ بی بی کی ضمانت پر سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
