علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر


 راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر ہوگیا۔

تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر کردیا گیا، عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 16 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر کردی۔ راولپنڈی کی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، تاہم متعلقہ عدالت کے جج امجد علی شاہ کے چھٹی پر چلے جانے کے باعث فیصلہ ایک مرتبہ پھر مؤخر ہوگیا۔

جدید تر اس سے پرانی