پی ٹی آئی مارچ: اسلام آباد پولیس نے ہماری ایک ہزار گاڑیاں پکڑی ہوئی ہیں کرائے پر نہیں لیں، گڈز ٹرانسپورٹ

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن اویس چودھری ایڈووکیٹ ںے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ایک ہزار سے زائد گاڑیاں گزشتہ دو ہفتوں سے پولیس کے قبضے میں ہیں انہیں کرائے پر حاصل کرنے کا تاثر درست نہیں۔ اپنے بیان اویس چوہدری نے کہا کہ کنٹینرائزڈ کارگو، فلیٹ بیڈ، اوپن باڈی، دس ویلر اور مزدا سمیت مختلف گاڑیاں پکڑی گئی ہیں، بیشتر گاڑیاں لوڈ ہیں اور انہیں مختلف چوک چوراہوں میں کھڑا کیا گیا ہے، گاڑیوں کو کرائے پر حاصل کرنے اور یومیہ 20 ہزار روپے دینے کا تاثر درست نہیں۔ اویس چوہدری نے کہا کہ کسی ٹرانسپورٹر کو تاحال کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔

جدید تر اس سے پرانی