دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی

 


لاہور (آئی آر کے نیوز): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، جو بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کوشش کرے گا اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کے پی پولیس کے حالات آپ سب لوگوں کے سامنے ہے، ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، یہ شہید نہ ہمارے ہیں ن ان کے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے شہید ہیں۔ ان کا کہنا تھا سیاسی اختلاف اپنی جگہ کوئی وزیر شہیدوں کے جنازے میں نہیں آیا، آپ اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ نا تو خود اور نا ہی کوئی وزیر شہیدوں کے جنازے میں گیا۔

جدید تر اس سے پرانی